محراب پور منشیات کی فروخت سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر

Published on September 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

ضلع نوشہروفیروز کی بڑی تحصیل و تجارتی شہر میں منشیات فروشوں کے ڈیرے
نوشہروفیروز(یواین پی)محراب پور ہیروئن چرس گٹکا شراب کی فروخت سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر انتظامیہ و قانون نافز کرنے والے ادارے گہری نیند میں مبتلا۔تفصیلات کے مطابق محراب پور شہر ضلع نوشہروفیروز کی بڑی تحصیل و تجارتی شہر میں منشیات فروشوں کے ڈیرے ہیں یہاں ہیروئن چرس شراب گٹکا سمیت ہر نشہ آسانی سے دستیاب ہورہا ہے جس سے نوجوان نسل نشے کی لت میں مبتلا ہوکر سماجی برائیوں سے چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں محراب پور بس اسٹاپ سے متصل علاقے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کے پاس صبح و شام ہیروئن پینے والے افراد کا بسیرا نظر آتا ہے جہاں وہ مشترکہ طور پر ہیروئن کا نشہ کرتے نظر آتے ہیں یہاں موجود نشہ کرنے والے نوجوان کا کہنا تھا ہم روزانہ 400 روپے کی ہیروئن پیتے ہیں یہاں پولیس والے آتے ہیں مگر کرتے کچھ نہیں ہیںآپ کچھ لکھیں اخبار و میڈیا میں کہ یہ نشہ بند ہو ہم در بدر ہوگئے ہمارے بچے در بدر ہوگئے میری بیوی گھروں میں کام کرکے بچوں کا پیٹ پالتی ہے میں کماتا ہوں وہ نشے میں پورے ہوجاتے ہیں ضلع نوشہروفیروز بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے بااثر منشیات و گٹکا فروشوں کو نہیں پکڑتے پولیس اعلی افسران کو کارکردگی دیکھانے کے لیے غریب نشہ کرنے والے افراد کو پکڑ کر چرس، شراب و دیگر میں چالان کردیتی ہے جبکہ بڑے منشیات فروشوں و گٹکا مافیا کے ڈیلروں کو تحفظ دیتی ہے محراب پور کی سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے وزیر اعلی سندھ آئی جی سندھ ڈی آئی جی نواب شاہ اور ایس ایس پی نوشہروفیروز اور اینٹی نارکوٹیکس کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کیخلاف سخت کاروائی کیجائی اور نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes