رواں ہفتے ڈالر کے مدمقابل روپیہ کمزور ہوا

Published on September 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments


کراچی(یوا ین پی) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور ہواعالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کورونا وبا کی وجہ سے روزگار سے محروم ہونے سے ترسیلات زر کی آمد میں کمی کی پیشگوئی نے ڈالر کی طلب بڑھائی تاہم معیشت میں بہتری کی امید اور زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والے اضافے سے روپے پر دباؤ محدودرہا۔گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر 21 پیسے بڑھ کر 165 روپے 97 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر 166.40 روپے پر بند ہوئی۔اسی طرح انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 13 پیسے بڑھ کر 196 روپے 44 پیسے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 50 پیسے گھٹ کر 197 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 7.39 روپے گھٹ کر 213 روپے ہوگئی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی برطانوی پاونڈ کی قدر 6 روپے گھٹ کر 216 روپے ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy