اسلام آباد میں جج اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر میں ہاتھا پائی

Published on September 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی)ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج میں ہاتھا پائی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس چوہدری خرم کو اپنے ہمراہ تھانے لے گئی۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں KA 004 اور AOB992 کی نمبر پلیٹ والی 2 گاڑیوں کے ڈرائیورز کے درمیان کراسنگ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ KA 004 کی نمبر پلیٹ والی گاڑی تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم چلارہے تھے جب کہ دوسری گاڑی AOB992 کو ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر ڈرائیو کررہے تھے۔دفتر خارجہ کی عمارت کے سامنے واقع پیٹرول پمپ پر دونوں گاڑیاں پہنچیں تو چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج کو تھپڑ مارے جس پر ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر نے پستول نکال کر فائرنگ کردی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اپنے ہمراہ چوہدری خرم کو پولیس اسٹیشن لے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy