ہمارے آنے والے تین صوفیانہ کلام عوامی توقعات پر پورا اتریں گے امین راجہ
لاہور (یواین پی)صوفی سنگر امین راجہ معروف شاعرطارق جانو کی لکھی ہوئی قوالیاں ریکارڈ کرائیں گے تفصیلات کے مطابق معروف صوفی گلوکار محمد امین را جہ نامور شاعر طارق جانو کی لکھی ہوئی قوالی ریکارڈ کرائیں گے اس سلسلے میں جب امین راجہ سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ طارق جانو کے ساتھ یہ میرا پہلا پروجیکٹ نہیں ہے اس سے پہلے بھی میں ان کے ساتھ ایک دو والیم ریکارڈ کر چکا ہوں لیکن یہ کیسٹ کے زمانے کی بات ہے طارق جانو بہت اچھے شاعر اور ایک اچھے انسان ہیں مجھے ان کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ خوشی ہوئی میں ہمیشہ محنت سے کام کرتا ہوں اور اسی لیے میرا کام ہر بار لوگوں کو پسند آتا ہے انشا اللہ ہمارے آنے والے تین صوفیانہ کلام عوامی توقعات پر پورا اتریں گے