لاہور(یواین پی) پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کے نکاح کو 6 سال بیت گئے ہیں۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے ایک پرفضا مقام پر لی گئی تصویر شیئر کی۔تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں محمد عامر کو ٹیگ کرتے ہوئے اہلیہ نے لکھا کہ ’نکاح کا چھٹا سال مبارک ہو، عامر،آپ کا شکریہ ایک بہترین شوہر ثابت ہونے پر‘۔تصویر کے نیچے بیشتر لوگوں نے جوڑے کو مبارک باد اور دعائیں دینے کے ساتھ ساتھ عامر اور نرجس کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیا۔اس دوران ایک صارف نے لکھا کہ محمد عامر خوش قسمت ہے جو قومی ٹیم میں واپس ا?گیا، ورنہ اس کے ساتھ والے ابھی تک سزا بھگت رہے ہیں۔یاد رہے کہ محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد ا?صف کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فکسنگ کے الزام میں سزا ہوئی تھی۔محمد عامر اپنی سزا پوری ہونے کے بعد قومی ٹیم میں شامل کرلیے گئے تھے جبکہ محمد ا?صف اور سلمان بٹ سزا پوری ہونے کے بعد بھی ٹیم میں واپسی کے منتظر ہیں۔