سانحہ گجر پورہ میں ملوث گینگ کو پولیس اور با اثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف

Published on September 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

لاہور (یواین پی) سانحہ گجر پورہ میں ملوث گینگ کو پولیس اور با اثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ، ہر زیادتی کیس کے بعد متاثرہ خاندان پر دباو ڈال کر، دھمکیاں دے کر صلح کر لی جاتی تھی، ملزم عابد اور ساتھیوں نے 2013 میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم پھر بھی مقدمے سے بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ سانحہ گجر پورہ میں ملوث گینگ کو پولیس اور با اثر شخصیات کی باقاعدہ سرپرستی حاصل رہی ہے۔ پولیس اور با اثر شخصیات کی سرپرستی کی وجہ سے ہی یہ گینگ ہمیشہ سے قانون کی گرفت سے بچتا آیا ہے۔ بااثر شخصیات اور پولیس ہی ماضی میں گینگ کی متاثرہ خاندانوں سے صلح کراتے رہے ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ 2013 میں مزدور کے سامنے اس کی اہلیہ اور 15 سالہ بیٹی سے زیادتی کی گئی تھی۔سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد اور اس کے ساتھیوں نے غریب مزدور کی اہلیہ اور بیٹی کو ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے کے مقدمے میں تمام تر شواہد موجود ہونے کے باوجود ملزم عابد اور اس کے 4 ساتھیوں کی بریت ہوئی تھی ۔ ملزمان کی متاثرہ خاندان کے ساتھ با اثر شخصیات نے صلح کرائی تھی۔ حیران کن طور پر عدالت میں ملزمان کی بجائے غریب مزدور نے صلح نامہ پیش کیا تھا جس کے بعد کیس بند کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog