پی آئی اے نے مخصوص عمر کے بچوں کیلئے فضائی سفر بالکل مفت کر دیا

Published on September 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

لاہور (یواین پی) پی آئی اے نے مخصوص عمر کے بچوں کیلئے فضائی سفر بالکل مفت کر دیا، والدین اندرون ملک پروازوں کیلئے 2 سال کی عمر تک کے بچوں کا نام اپنے ٹکٹ پر لکھوا کر انہیں مفت میں اپنے ساتھ سفر کروا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن نے جہاں اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں نمایاں کمی کی ہے، وہیں اب مسافروں کو ایک اور سہولت دے دی گئی ہے۔پی آئی اے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اندرون ملک تمام پروازوں پر 2 سال تک کی عمر کے بچے اب مفت سفر کر سکتے ہیں ۔ والدین بنا کسی اضافی چارجز کے اپنے 2 سال تک کے بچوں کو اپنے ہمراہ فضائی سفر کروا سکتے ہیں۔ اس سے قبل لازم تھا کہ 2 سال کی عمر کے بچے کیلئے اضافہ 10 فیصد رقم دی جائے، تاہم اب یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔اب والدین اپنے بچے کا نام اپنے ٹکٹ پر لکھوا کر اسے مفت میں اپنے ساتھ سفر کروا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں حیران کن کمی کی گئی ہے۔ پی آئی اے نے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد کے درمیان سفر کیلئے یک طرفہ کرایہ کم سے کم 7 ہزار روپے تک کر دیا ہے۔ جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار روپے سے کچھ زائد رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے اور جعلی پائلٹس کے اسکینڈل کے بعد سے پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme