اوکاڑہ، زیر تعمیر دیوار گرنے سے 3سالہ بچہ جانبحق خاتون زخمی

Published on September 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)نواحی گاں 39/3آرمیں زیر تعمیردیوار گرنے سے ایک خاتون زخمی جبکہ 3 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی دو ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں متاثرین کو ملبے سے نکال لیا ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے دونوں متاثرین کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیاجانبحق ہونے والے بچہ کی شناخت سیلم ولد وسیم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 39 تھری آر کا رہائشی تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog