چونیاں (یواین پی) تحصیل چونیاں میں چار روز کے دوران تین نومولود بچے اغواء ہوگئے،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،بچے بازیاب نہ ہونے پراہل علاقہ نے احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں میں چار روز کے دوران 3 نومولود بچے اغواء ہوگئے، تھانہ الہ آباد سے دو اور تھانہ کنگن پور کی حدود سے ایک بچہ اغواء ہوا،اغواء کار پولیو اور حفاظتی ٹیکوں کے بہانے اغوا کرکے لے گئے،جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس کی جانب سے دس تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دینے کے باوجود ملزمان ابھی تک پولیس کی پہنچ سے دور ہیں،پولیس اغوا ہونے والے بچے تاحال بازیاب نہ کروا سکی،اور ناہی ملزمان کو گرفتار سکی،بچوں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمارے بچوں کا کوئی پتا نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں،پولیس صرف فرضی کارروائی کرکے چلی جاتی ہے، جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس ابھی تک اغواء ہونے والے بچوں کو بازیاب کروانے میں ناکام نظر آ رہی ہے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لے کر بچوں کو بازیاب کروایا جائے۔