مسائل کاشکاربستی پیرشہیداں کسی مسیحاکی منتظر

Published on March 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

\"A.Ghani\"
سیاسی تبدیلیاں قومی وملکی ترقی میں اہم کرداراداکرتی ہیں کیونکہ عوام سیاسی تبدیلی اس وقت لاتے ہیں جب ان کامنتخب نمائندہ علاقے کی ترقی اورعوام کی خوشحالی پرتوجہ نہ دے بستی پیرشہیداں حلقہ این اے196اورپی پی293 میں واقع ہے عرصہ درازسے حلقہ این اے196اورپی پی293 میں ترقیاتی کام نہ ہوئے ہیں بستی پیرشہیداں کی آبادی میں روزبروزاضافہ ہورہاہے یہاں بنیادی سہولتوں کافقدان ہے اس حلقہ میں موجودہ سیاسی تبدیلی مرکزی حیثیت رکھتی ہے اس ترقی یافتہ دورمیں ناتونکاسی آب کانظام ہے گلیاں کچی ہیں شہریامنڈی تک رسائی کے لیے پختہ سڑک نہ ہے موجودہ دورمیں ہرطرف سڑکوں کاجال بچھایاجارہاہے لیکن یہ حلقہ پختہ سڑک کی سہولت سے محروم ہے کریشنگ سیزن کے دوران اس حلقہ میں پختہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے گنے سے لوڈٹریکٹرٹرالیوں کوشوگرملزتک لیجانے کے لیے پختہ سڑک وقت کی اہم ضرورت ہے پختہ سڑک نہ ہونے کے باعث حادثے معمول بن گئے ہیں اسی حلقہ کے مکینوں نے متعددبارسڑک بنانے کامطالبہ کیالیکن ارکان اسمبلیوں کی جانب سے کوئی عملدرآمدنہ کرایاگیابستی یرشہیداں میں سرکاری ڈسپنسری یاہستال نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کوعلاج معالجہ کی فراہمی میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے عوام کوانصاف فراہم کرنے کے لیے بنایاجانے والاتھانہ صدرمظلوم کی آوازبننے کی بجائے ظالم کاسفارشی بن جاتاہیتھانہ صدرمیں فرض شناس اورایماندارافسرواہلکارتعینات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کوفراہمی انصاف میں شدیدپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے باوثوق ذرائع کے مطابق بستی پیرشہیداں میں پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے بدکاری کے اڈوں کی بھرمارہے جس سے نوجوان نسل بے راہ روی کاشکارہورہی ہے جبکہ جرائم کی وارداتوں میں خوف ناک حدتک اضافہ ہوگیاہے بستی پیرشہیداں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کانظام نہ ہونے کے برابرہے جس کی وجہ سے دکاندارمکینوں کومہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرکے لوٹ رہے ہیں ضلعی حکومت کی جانب سے کوئی بھی مجسٹریٹ اشیائے خوردونوش کی چیکنگ نہیں کرتا بستی پیرشہیداں میں سہولیات کی کمی نے عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے سہولیات نہ ہونے کے باعث مکینوں کومشکلات کاسامناکرنے کے ساتھ ساتھ ذلیل وخوارہوناپڑتاہے بستی پیرشہیداں ضلع رحیم یارخان شہرکے داخلی راستوں میں ہونے کے باوجودبنیادی سہولتوں سے محروم ہے ضلعی حکومت کی جانب سے بستی پیرشہیداں قبرستان کی چاردیواری کوبھی مکمل نہ کیاگیاہے چاردیواری نہ ہونے کے باعث قبرستان کاتقدس بھی پامال ہورہاہے اورمنشیات فروش افرادسمیت آوارہ کتوں نے قبروں کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ بدبویداکررکھی ہیبستی پیرشہیداں میں سیوریج کانظام نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں جوڈینگی جیسے موذی امراض پھیلانے کاسبب بن رہے ہیں ٹی ایم اے کی غفلت اورنااہلی کی وجہ سے صفائی ستھرائی کانظام مفلوج ہوکررہ گیاہے بستی پیرشہیداں کے مکینوں مظفرحسین،محمدعباس،محمداقبال،محمدسلیم،محمدعمران،محمدآصف،محمدافضل،خدابخش ،غلام حسین،عبداللہ،جام اسماعیلودیگرنے اعلی حکام سے حلقے کی تعمیروترقی کامطالبہ کیاہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کواقتدارمیں آئے ہوئے نوماہ سے زائدکاوقت گزرچکاہے لیکنبستی منٹھارمیں منتخب ارکان کی جانب سے کسی بھی ترقیاتی منصوبے پرکام شروع نہ ہوسکاہے منصوبوں کی منظوری اورفنڈزکی دستیابی کے دعوے توآئے روزسنے جاتے ہیں لیکن تاحال عملی اقدامات کویقینی نہ بنایاجاسکاہے مہنگائی،لوڈشیڈنگ،بے روزگاری،دہشت گردی،بدامنی،ڈرونزاٹیک سمیت معاشی بحرانوں کے باعث سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت سے بھی عوام عاجزآگئے ہیں اورحکومت کوبدعائیں دے کرریلیف طلب کررہے ہیں حکومت کوئی بھی ہوعوام صرف ریلیف اورامن چاہتی ہے تاکہ وطن عزیزکومؤثراندازمیں ترقی کی شاہراہ پرگامزن کیاجاسکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes