زرعی تحقیق کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچنا ضروری ہیں واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب

Published on September 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

گندم کے بیج کی دستیابی اور فاؤنڈیشن سیڈ سیل کے قیام کو یقینی بنانے کے بارے میں بھی ہدایات
اوکاڑہ (یواین پی ) واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ زرعی تحقیق کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچنا ضروری ہیں۔ انھوں نے زرعی سائنسدانوں کے کام کو سراہتے ہوئے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ گندم، پھلوں،سبزیوں اور دالوں کی نئی اقسام پر تحقیق کے عمل میں موسمیاتی تبدیلیوں اور مارکیٹ کی طلب کو مد نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی ٹیکنالوجی تیار کی جائے جوکمرشل لحاظ سے زیادہ موزوں ہو کہ اس کا نظام خود انحصاری کے تحت چلے تا کہ گورنمنٹ فنڈنگ پر انحصار کم کیا جائے۔ گندم کی کنگی سے متاثرہ اقسام کی کاشت کو روکنے جبکہ قوت مدافعت اور زیادہ پیداوار والی اقسام کی کاشت کو فروغ دینے اور گندم کے بیج کی دستیابی اور فاؤنڈیشن سیڈ سیل کے قیام کو یقینی بنانے کے بارے میں بھی ہدایات دیں۔انہوں نے دالوں خاص طورپرمسوراور ماش کی پیداوار میں اضافہ کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ڈی جی ریسرچ کو پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ساتھ مل کر مسور اورماش کے بیج کے بارے میں ماسٹرپلان تیار کرنے کا کہا۔سیکرٹری زر اعت نے سبزیات کے ہائبرڈ بیج کی تیار ی پر بھی زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹنل میں سبزیات خاص طورپر ٹماٹر کی کاشت کے ساتھ اس کے پلپ کی تیاری کے لیے کاشتکاروں کوفنی معاونت فراہم کریں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ، پراسیسنگ اور پروڈکشن کے درمیان ایک بیلنس رکھنے کے اقدامات کئے جائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes