اوکاڑہ،جماعت اہلسنت کی طرف سے تحفظ ناموس صحابہ رضی اللہ اور ناموس اہل بیت ریلی کا اہتمام

Published on September 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

 
اوکاڑہ(یو این پی)جماعت اہلسنت کی مختلف تنظیمات کی طرف سے ایک بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی ریلی کے شرکائنے ناموس صحابہ رضی اللہ عنہ ناموس اہل بیت کے حق میں نعرے لگائے ریلی غوثیہ چوک سے شروع ہوکر کچہری بازار سے ہوتی گول چوک وہاں سے صدر بازار ایم سی بی چوک منڈی روڈ دیپالپور روڈ کالج روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب چوک پہنچی اور وہاں پر قائدین اہلسنت نےخطاب کیا اور اپنے خطاب میں صحابہ رضی اللہ اور اہل بیت رضی اللہ کی شان بیان کی اور کہا کہ صحابہ رضی اللہ عنہ اور اہل بیت رضی اللہ کے خلاف کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی ریلی کے شرکاءنے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں خطابات کے بعد ریلی پرامن طور پر اختتام پذیرہو گئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题