وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے دن گنےجاچکےہیں، بلاول بھٹو

Published on September 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے دن گنےجاچکےہیں، ایک دن چین سے نہیں بیٹھیں گے، حکومت کےخلاف تحریک کےلیےنکل رہے ہیں، ملک میں شفاف انتخابات یقینی بنائےجائیں گے۔ انہوں نے اے پی سی کے بعد مسلم لیگ ن کےصدر میاں شہباز شریف، سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان ودیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت ہمارا مقصد ہے۔حکومت کےخلاف تحریک کیلئے نکل رہے ہیں۔ اب ایک دن بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے دن گنےجاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم آرڈی اور اے آرڈی کی طرح جمہوری قوتیں متحد ہیں۔پی ڈی ایم کی صورت میں تمام جمہوری قوتیں متحد ہوچکی ہیں۔عوام، پارلیمان اور جمہوریت کی آزادی و وقار کو بحال کرنا ہے۔ پاکستان جمہوری تحریک جمہوری پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اے پی سی کے بعد اپوزیشن نے اے پی سی کا 4صفحات پر مشتمل اعلامیہ جاری کردیا ہے، سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے اعلامیہ پڑھ کرسنایا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ کل جماعتی کانفرنس کی قرارداد میں کہا گیا کہ نئے اتحاد کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نام دیا گیا ہے، یہ اتحادی ڈھانچہ ملک گیر تحریک کو لے کرچلے گا۔ملک میں آزادانہ شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme