تجاوزات کو ختم اور اس علاقہ میں سیو ریج کے پانی کے نکاس کے لئے سٹاف مختص کر دیا گیا
اوکاڑہ ( یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ اوکاڑہ کے سیو ریج کے دیرینہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں بے نظیر روڈ کی ڈرین جو کہ بند ہو چکی تھی اور جس پر دوکانداروں نے قبضہ کیا ہوا تھا کی بحالی کے لئے بھی عملی اقدامات کئے گئے ہیں ڈرین کی صفائی ہو چکی ہے جبکہ 75 فیصد انکروچمنٹ ختم کی جا چکی ہے انشاء اللہ پھاٹک نمبر 1 اور پھاٹک نمبر 2 سے ملحقہ بے نظیر روڈ کے درمیان نئی ڈرین بنائی جا رہی ہے تاکہ بارش کے پانی کے نکاس کا مستقل حل ہو سکے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے زیر تعمیر ڈرین اور سیو ریج کے منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی و ٹکٹ ہولڈر بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔بعد ازاں انہوں نے ریلوے روڈ اوکاڑہ کا بھی دورہ کیا اور بتایا کہ ریلوے روڈ سیوریج کے مسئلہ کے حل کے لئے فوری طور پر یہاں کی سیو ریج لائنوں کی صفائی کروا دی گئی ہے ۔سڑک کی صفائی اور تجاوزات کو ختم اور اس علاقہ میں سیو ریج کے پانی کے نکاس کے لئے سٹاف مختص کر دیا گیا ہے۔ ڈی واٹر نگ سیٹ اور سکر مشین کے ذریعے فوری ریلیف کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ انشاء اللہ صمد پورہ کی سیو ریج لائن کوتبدیل کیا جا رہا ہے جس سے ریلوے روڈ سیو ریج لائن پر دباؤ کم ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ چونگی نمبر 7 سے چونگی 6 تک ایک بڑی سیور یج لائن بھی بچھائی جا رہی ہے اور یہ سیو ریج لائن 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گی جس سے ریلوے روڈ اور ساؤتھ سٹی کے سیو ریج کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ مسائل اور مشکلات پر قابو پائیں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے تمام منصوبوں کی وہ ذاتی طور پر نگرانی کریں گے ۔