خاتون پر تشدد اور مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملہ پر ڈی پی او عمر سعید ملک کاسخت نوٹس
اوکاڑہ (یواین پی ) تھانہ صدردیپالپور کی حدود میں گزشتہ ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 7ٹیمیں تشکیل ترجمان ضلعی پولیس، نواحی گائوں صالحوال دیپالپور میںگزشتہ رات ڈکیتی کی وادات کے دوران خاتون پر تشدد اور مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملہ پر ڈی پی او عمر سعید ملک کاسخت نوٹس وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سات مختلف ٹیمیں تشکیل ملزمان کی فوری کارروائی کا حکم خاتون کو میڈیکل کے لیے دیپالپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا گزشتہ رات تھانہ صدر دیپالپو کے علاقہ صالحو وال میں نا معلوم ملزمان نے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی ملزمان گھر سے نقدی، طلائی زیوار ت اور گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہونے سے قبل خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھاوقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی گئی ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق عباس قریشی بھی موقع پر پہنچے گئے اور فر انزک سائنس کی ٹیم کو بھی تمام شواہداکٹھا کرنے کی ہدایت کی آرپی او ساہوال طارق عبا س قریشی نے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعیدملک کی نگرانی میں پولیس کی سات ٹیمیں تشکیل دے دیتے ہوئے احکامات جاری کیے اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تمام تر وسائل کو بروئے کا رلاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کو72گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے متاثر خاندان کو یقینی دہانی کروائی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتا ر کرلیا جائے گاڈی پی او اوکاڑہ عمر سعیدملک نے ملزمان کی گرفتار تک دیپالپور میں کیمپ آفس قائم کرلیا ہے جہاں پر وہ تمام معاملہ کی نگرانی عمر سعید ملک خود کریں گے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعیدملک نے کہاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیحی ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا ۔