ریاض: (یواین پی) سعودی فٹبال ٹیم کی کوچ اور کپتان مرام البتیری نے کہا ہے کہ وہ خواتین ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مرام البتیری کا کہنا تھا کہ میں نے کوچ کی حیثیت سے 2016ء میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی تربیت کی مہارت کو بہتر بنانے کی کوشش کی، یہاں تک کہ مجھے بین الاقوامی سطح کا کوچنگ کا لائسنس مل گیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے لڑکیوں کی کوچنگ شروع کی۔ یہ کلب 2006ء میں قائم کیا گیا تھا۔ ابھی تک میں اسی کلب کے ساتھ ہوں اور باقاعدگی کے ساتھ کوچنگ کی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہوں۔البتیری نے بتایا کہ ان کا خاندان فٹبال کا دلداہ ہے۔ اس لئے فیملی نے کھیلنے اور کوچنگ پر کبھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔ فٹبال کا شوق اس حد تک بڑھا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں خود کو اس کام کے لیے وقف کردوں۔انہوں نے بتایا کہ وہ متحدہ عرب امارات، فرانس ، بحرین اور دیگر ممالک میں متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکی ہیں اور یہ کہ وہ سعودی عرب میں ویمن لیگ چیمپینشپ کا پہلا مقابلہ جیتنے کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ کوشاں ہیں اور یہ ان کی پہلی خواہش ہے