قومی فٹبال ٹیم ،اولمپکس اورگولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں پر مشتمل مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل
ایبٹ آباد(یو این پی )پاکستان انٹرنیشنل فٹبالر ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کر دیاگیا،قومی فٹبال ٹیم ،اولمپکس اورگولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں پر مشتمل ملک بھر کے کھلاڑیوں کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے گا ،جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے نمائندگی اور ممبر سازی کی جائے گی، منگل کے روز ایبٹ آباد پریس کلب میں پاکستان انٹرنیشنل فٹبالر ایسوسی ایشن کے قیام کیموقعہ پر سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ملک اعجاز کا کہنا تھا پاکستان فٹبال ایسوسی ایشن میں من مرضی کے لوگ مسلط کئے گئے ہیں جس سے کھلاڑیوں کے حقوق مسخ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فٹبال کے کھیل میں زیادہ غریب لوگ ہوتے ہیں اس کھیل کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے کا عزم کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود بھی ہو گی،فٹبال کے کھیل سے وابستہ کراچی کی سڑک پر بھیک مانگ رہے ہیں جو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی بے حسی ہے ،انہوں نے کہا کہ ایسے حالات کو مدنظر رکھ کر ایسے مستحق کھلاڑیوں کی مالی مدد کرنے کے لئے اپنی ڈونیشن جمع کریں گے،ملک اعجاز کا کہنا تھا دیگر ممالک میں کھلاڑیوں کی فلاح کے لئے ایسوسی ایشن ہیں جو ایسے تمام کھلاڑیوں کے مسائل کا تدارک کرتے ہیں ،بدقسمتی سے پاکستان میں فٹبال کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے کھلاڑیوں کا حق کوچز کھا جاتے ہیں اور اچھے اور بہترین کھلاڑیوں کا استحصال کیا جاتا ہے،اور چاچا ماما کا سلسلہ ختم کرنے کی کوشش ہے،اس میں کوئی سیاسی عزائم نہیں ہے،دنیا میں فٹبال کی دنیا میں ملک کا نمبر 204 پر پہنچ چکا ہے،جب ان کھلاڑیوں کے دور میں 84 نمبر پر تھیجو فٹبال کے کھیل کے زوال کا کھلا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے 110ممبران ہیں جو اپنی حثیت کے مطابق ایسے کھلاڑیوں کو مالی معاونت کرینگے،ملک اعجاز کا کہنا تھا ہمارا جذبہ نیک اور اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے،دباؤ برداشت نہ کرسکے تو نمائندگی کا حق چھوڑ دینگے۔اس موقع پر تنویر احمد سابق کیپٹن اور کوچقومی ٹیم ،محمد سلیم اعوان گولڈ میڈلسٹ،چوہدری افضل واپڈا،عبدالرحمن ،حاجی عبدالستار گولڈ میڈلسٹ،خالد یوسف سابق کپتان ،شوکت مفتی سابق کپتان،آصف خاکوانی،ارشد سابق کپتان،احمد ریحان،محمود خان گولڈ میڈلسٹ،ملک ریاض الحق،صغیر احمد کوچ،نعیم خالد واپڈا،محمد الیاس ،عمران نیازی گولڈ میڈلسٹ،محمد جمشید انور نے فٹبال کے فروغ کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایاہے۔