اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھا دیا

Published on September 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

انقرہ: (یواین پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ تنازع اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کیونکہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر پر ہے۔اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں امن اور انسانیت کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے، اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے، یونان کے مسئلہ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام میں ہزاروں بہن بھائیوں کو اپنے ملک میں بسایا، پی کے اور وائی پی جی سمیت دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، لیبیا، شام، یمن سمیت جنگ زدہ علاقوں میں امن کے لیے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔اسرائیل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جو ممالک اپنے سفارتخانے مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کر رہے ہیں وہ فلسطین کے مسئلے کو پیچیدہ کر رہے ہیں، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ترکی کو وہ حل قبول ہو گا جو فلسطین کی عوام کو ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy