نئی دہلی: (یواین پی) بھارتی اداکارہ اشلاتا وبگاؤنکر فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے چار روز بعد ہلاک ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’زنجیر‘ میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی سوتیلی ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اشلاتا وبگاؤنکر کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئیں۔79 سالہ اشلاتا رواں ماہ مراٹھی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران اُن کی طبیعت ناساز ہو گئی، ڈاکٹروں کی ہدایت پر ٹیسٹ کروانے پر اداکارہ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔؛ بعد ازاں شوٹنگ کے موقع پر موجود عملے کے 20 سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔اداکارہ طبیعت خراب ہونے کے باعث چار روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم وہ مہلک بیماری کو شکست دینے میں کامیاب نہ ہوسکیں اور جان کی بازی ہار گئیں۔