فیصل آباد: پولیو قطرے پلانے سے انکار، ٹیم سے ہاتھا پائی، شہری کیخلاف مقدمہ درج

Published on September 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) فیصل آبادمیں پولیو ٹیم سے ہاتھاپائی اور گالی گلوچ کا دوسرا واقعہ سامنے آ گیا، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔فیصل آباد میں تھانہ سٹی سمندری کے علاقے سٹی ٹاوّن کے رہائشی صہیب کے گھرپولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے کیلئے پہنچی تو شہری نے پولیو ٹیم کے ساتھ ہاتھاپائی کی۔۔ اور بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔پولیس نے پولیو ٹیم انچارج عظمی صدیق کی مدعیت میں شہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹی سمندری کے علاقے میں ہی پولیو ٹیم کے ساتھ مزاحمت کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کا کہنا ہے کہ مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes