لندن ۔۔۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ جی سیون کا اجلاس اگلے ہفتے ہیگ میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں روس کو جی ایٹ سے مستقل طورپر خارج کرنے کا معاملہ اٹھایا جائے گا ۔ برطانیہ کے وزیراعظم نے بدھ کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ نیوکلیئر سیکورٹی سے متعلق سربراہ اجلاس 24 مارچ سے ہالینڈ کے دارالحکومت ہیگ میں شروع ہورہا ہے جس مین امریکی صدر سمیت جی سیون کے سربراہان بھی شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر جی سیون ملکوں کا اجلاس بھی منعقد کیاجائے گا جس میں کریمیا میں فوجی مداخلت کرنے پر روس کو جی ایٹ سے مستقل طورپر نکالنے یا نہ نکالنے کے بارے میں فیصلہ کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے اتحادیوں اور پارٹنرز کو ساتھ لیکر قدم اٹھانا ہوگا ۔