بورے والا، ہونہار طالبہ باپ کیلٸے فخر کا باعث بن گئی

Published on September 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

بورےوالا (یواین پی)ڈی پی ایس سکول بوریوالہ کی ہونہار طالبہ باپ کیلٸے فخر کا باعث بن گئی۔تفصیلات کے مطابق محمدحفیظ جوئیہ ہیڈ کانسٹیبل ٹریفک پولیس بورےوالا کی بیٹی نور الہدی نے ملتان بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے اور ملتان بورڈ میں بوائیز اور گرلز میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر آل پاکستان جوٸیہ قومی اتحاد کے ناٸب صدر پنجاب خورشید احمد شاہد جوٸیہ آف بوریوالہ۔غلام رسول جوٸیہ جاوید خان جوٸیہ ودیگر جوٸیہ برادری کی اہم شخصیات کی ان کے گھر آمد ہوٸی۔ والدین کو بچی کی کامیابی پر جوٸیہ برادری نے اچھی کارکردگی پر حسن کارکردگی شیلڈ ، پھولوں کے گلدستے وغیرہ دئیے۔ اس موقع پر خورشید احمد شاہد جوٸیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ جوئیہ کی بیٹی نور الہدی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے والد اور جوٸیہ برادری کیلٸے فخر اور عزت کا باعث بنی ہے۔ یاد رہے کہ ہیڈ کانسٹیبل ٹریفک پولیس حفیظ جوئیہ بی ایس ای ڈبل میتھ کرنے کے بعد 1996 میں پولیس کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے اور اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اپنے بچوں کو خود پڑھایا۔ آل پاکستان جوٸیہ قومی اتحاد کے مرکزی صدر ریاض احمد جوٸیہ۔صدر پنجاب میاں شعیب مرتضٰی جوٸیہ۔جنرل سیکرٹری نیاز احمد جوٸیہ۔میڈیا ایڈواٸزر میاں مزمل حسین جوٸیہ و دیگر جوٸیہ برادری کی مبارکبادیں مزید ترقی کیلٸے دعا کی گٸی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme