اوکاڑہ(یو این پی) قومی شاہراہ پر 3 چک پھاٹک کے پاس مسافروں سے بھری وین آگے جاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں وین میں سوار 10 مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی 4 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وین میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمی ہونے والوں میں 6 مرد جبکہ 4 خواتین شامل ہیں جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔