وفاق اورپنجاب حلقہ بندیوں کااختیار الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے پانچ ماہ میں قانون سازی کریں ۔سپریم کورٹ

Published on March 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

\"07\"
اسلام آباد۔۔۔ سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق پنجاب حکومت کے اختیار کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے وفاق وپنجاب حکومت کوحلقہ بندیوں کااختیار الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے پانچ ماہ میں قانون سازی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ قانون سازی کے بعد 45روز میں حلقہ بندیاں مکمل کرکے 15نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں9 سال سے بلدیاتی انتخابات نہ کراناآئین کی خلاف ورزی ہے جمعرات کوچیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ،جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائراپیل کی سماعت مکمل کرتے ہوئے سنایاعدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140Aکے تحت بلدیاتی الیکشن کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا گیا ہے تاکہ شفاف ،غیر جانبدارانہ ، ایماندارانہ اور قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل اور انتخابی بدعنوانی کو روکاجاسکے ۔عدالت نیپنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے سیکشن 9,8اور10جو صوبائی حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کا اختیار دیتی ہیں [کوخلاف آئین قرار دیااورکہا کہ کہ حلقہ بندیاں شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات کا حصہ ہیں اور الیکشن کرانے اور حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ9 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے جو آئین کی خلاف ورزی ہے اس لئے وفاق اور پنجاب حکومت حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے پانچ ماہ میں قانون سازی کاکام مکمل کرے تو الیکشن کمیشن 45روز میں حلقہ بندیوں کا مکمل کرنے کاذمہ دار ہوگا ، جس کے بعد شیڈول کا اجراء کر کے 15نومبر تک بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل کرلیاجائے سماعت کے دوران عدالت نے قراردیاکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مقدمہ آج جمعرات سے کراچی میں سنا جائے گا الیکشن کمیشن کے وکیل اکرم شیخ نے اپنے دلائل میں کہاکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی 8سے10تک شقیں بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہیں جن کی موجودگی میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں آئین عدالت کو یہ اختیاردیتاہے کہ وہ ایسی شقوں کو خلاف آئین قرار دے تاہم آرٹیکل 222 کے تحت حد بندیوں سے متعلق قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes