جلد بازی میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا غیر دانشمندانہ ہوگا، وزیراعظم

Published on September 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہا کہ جلد بازی میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا غیر دانشمندانہ ہوگا۔ ہمیں علاقائی سطح پر امن کو تباہ کرنے والوں کو بھی روکنا ہوگا جو افغانستان میں امن واستحکام نہیں چاہتے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام باہر سے طاقت کے استعمال کے ذریعے مسلط نہیں کیا جا سکتا۔امریکا کے ممتاز روزنامے ‘‘واشنگٹن پوسٹ’’ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں وزیراعظم نے کہا کہ صرف افغانوں کے اپنے طور پر شروع کردہ اور انہی کی سرپرستی میں مصالحتی عمل سے ہی پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے جس میں افغانستان کے سیاسی حقائق اور تنوع کا ادراک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی حل کےلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات سے عشروں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ عشروں پر محیط اس تنازعے میں پاکستان نے چالیس لاکھ سےزائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ذمہ داری نبھائی۔ان کا کہنا تھا کہ جب 2018ء کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کے حوالے سے پاکستان کے تعاون کے لئے مجھے مراسلہ لکھا تو ہم نے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر یقین دلایا کہ پاکستان ایسے حل کےلئے تعاون کی ہر ممکن کوششں کرے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题