بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کی موت کا حساب چاہیے، رمیش کمار

Published on September 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سربراہ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار کا کہنا ہے کہ ہمیں بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کی موت کا حساب چاہیے۔ اسلام آباد میں دھرنے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے شہریت قانون کا پول کھل گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کے قتل پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا اور قرارداد جمع کرا دی ہے۔ ہم اس معاملے کو اس طرح ختم نہیں ہونے دیں گے۔رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ہمارے مذہب میں دھرتی ماں کا درجہ رکھتی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رامائن کو فالو اور انسانیت سے محبت کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت چاہے شہریت قانون بنائے یا لوگوں کو بیوقوف، 11 ہندوؤں کو قتل کرنا اور انہیں شہریت نہ دینا شہریت قانون کا پول کھول رہا ہے۔سربراہ پاکستان ہندو کونسل کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog