مویشی چور کینگ گرفتار،بھاری مقدار میں بھینسیں، نقدی اور ناجائزاسلحہ برآمد

Published on September 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کے حکم سے جاری مویشی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا اور بھاری مقدار میں بھینسیں، نقدی اور ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا ترجمان پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے دیہی علاقوں میں غریب خاندانوں کو روز گار مویشیوں سے وابستہ ہے جو چور اور ڈاکو ان سے چھین لیتے ہیں ان حقائق کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے مویشی چوروں کی گرفتاری اور وارداتوں کے خاتمہ کے لئے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جسے ہدائت کی گئی کہ وہ ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل عابد حسین ظفر سے رابطہ میں رہیں اور ہدایات لیتے رہے جس پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے محمد اشرف عرف اچھوسمیت نور حسن اور فیاض کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 13لاکھ اور20ہزارروپے مالیت کے مویشی اور نقدی برآمد کرلی ہے جب کہ وارداتوں میں استعمال ہونا والا ناجائز اسلحہ بھی بھاری مقدار میں برآمد کرلیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تھانہ ایس ایچ ا و کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزادلائی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes