پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی بھر سیاسی سرگرمیوں سے سیاسی مخالفین بوکھلائے ہوئے نظر آ رہے ہیں
کھوئی رٹہ (یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر تحصیل صدر خواتیں ونگ نور صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ایک ناقابل شکست سیاسی قوت بن چکی ہے چوہدری لطیف اکبر نے آزاد کشمیر بھر کے تمام حلقہ جات میں ورکرز کنونشن رکھ کر کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی کو بھرپور طریقے سے سرگرم کر دیا ہے لطیف اکبر کی دن رات محنت رنگ لائی ہے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی بھر سیاسی سرگرمیوں سے سیاسی مخالفین بوکھلائے ہوئے نظر آ رہے ہیں ان خےالات کاا ظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر تحصیل صدر خواتیں ونگ نور صابر ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بےان مےں کےا انھوں نے مزید کہا کہ کھوئیرٹ? کے اندر پاکستان پیپلز پارٹی کی زبردست سیاسی سرگرمیوں سے سیاسی مخالفین چخیں عوام سن رے ہیں سابق وزیر حکومت محمد مطلوب انقلابی انشاءاللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گئے کھوئی رٹہ تحصیل کی عوام نے جلسہ میں فیصلہ سنا دیا انشاءاللہ آ نے والا دور اقتدار پیپلز پارٹی کا ہو گا کارکنان الیکشن کی تیاری شروع کردیں نور صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس بار پیپلز پارٹی کا راستہ روکنا مشکل ہے جلسہ کامیاب کروانے پر کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں پیپلز پارٹی اقتدارِ میں آ کر عوام کے ساتھ حکومت کی طرف سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرے گی اور ہر محاذ پر عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گئی