محکمہ انٹی کرپشن اوکاڑہ نے پانچ کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزارکرالی

Published on September 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)حکومت پنجاب کے حکم پر محکمہ انٹی کرپشن اوکاڑہ نے پانچ کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزارکرالی محکمہ مال کے سپرد کردی گئی اوکاڑہ کے نواحی علاقوں حجرہ شاہ مقیم اور بصیر پور میں صوبائی حکومت کی ملکیتی اراضی سینکڑوں کنال مالیت تقریباً پانچ کروڑ روپے پر چند افراد نے ناجائز قبضہ جما کر وہاں فصلیں کاشت کی ہوئی تھیں گذشتہ روز محکمہ انٹی کرپشن کے سرکل ا?فیسر محمد افضل خان کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری اور محکمہ مال کے عملہ نے حجرہ اور بصیر پور میں کارروائی کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی ےہ اراضی واگزار کرائی اور اسے محکمہ مال کے متعلقہ ا?فیسر کے حوالہ کردیا جبکہ ٹریکٹرکے ذریعہ وہاں پر کاشت کی گئی فصلوں میں ہل چلا دیا گیا اس موقع پر عوام کو خبر دار کیا گیا کہ اگر کسی نے دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اسکے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog