شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس، سندھ حکومت کا 2 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

Published on October 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

کراچی(یواین پی) سندھ حکومت نے صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر 2 اکتوبر بروز جمعہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے عرس کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔شاہ عبدالطیف بھٹائی برصغیر کے عظیم صوفی شاعر تھے۔ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے اچھائی کا پیغام عام لوگوں تک پہنچایا۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی ولادت 1689ء، 1101ھ میں موجودہ ضلع مٹیاری کی تحصیل ہالا میں ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题