ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبائی وزارت صحت کی دو سالہ کارکردگی کو مثالی قرار دیدیا

Published on October 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

لاہور: (یواین پی) صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزارت صحت کی دو سالہ کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی مہلک وبا سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف ہماری حکمت عملی کی دنیا اور عالمی ادارہ صحت نے بھی تعریف کی۔ اس کے علاوہ 36 اضلاع میں 52 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ تقسیم کئے۔انہوں نے بتایا کہ 7 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنا رہے ہیں۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار 32 ہزار ہیلتھ پروفیشنلز میرٹ پر بھرتی کئے۔ ماضی میں 32 ارب روپے کے خسارے پر چلنے والے محکمہ صحت کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق درست خطوط پر استوار کر دیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 18 نئی جی ایس ایل لیبز بنائی گئیں۔ وینٹی لیٹرز میں اضافہ کیا گیا۔ انقلابی اقدامات سے باقی صوبوں کی نسبت شرح اموات اور مریضوں کی تعداد کم رہی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题