قصور عطائی ڈاکٹر کا کلینک سیل کرنے پر لیگی شخصیت کی محکمہ ہیلتھ کے عملہ کو دھمکیاں

Published on March 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments
\"02\"
قصور (مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں راول جھنگڑ میں ڈاکٹر علی محمد جس نے اس گاؤں میں عباس میڈیکل کلینک کھول رکھا تھا وہاں پر وہ انسانوں کے لیے ویٹرنری وائلیں استعمال کرتا تھا اس کے علاوہ استعمال شدہ سرنجیں اور نشہ آور جنسی ادویات بھی کھلے عام فروخت کرتا تھا اہل علاقہ کی طرف سے بے تحاشا شکایات پر محکمہ ہیلتھ کے عملہ نے ای ڈی او کے حکم پر اس کے خلاف کاروائی کی اور اس کا کلینک سیل کر دیا جس پر محکمہ کے عملہ کو قصور شہر کی بااثر لیگی شخصیت کی جانب سے شدید سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں بااثر زرائع اور عملہ نے نام نہ بتانے کی شرط پر میڈیاء کو بتایا کہ ہم اگر ان عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہیں تو یہ سیاسی لوگ ہمیں ملازمت سے نکلوادینے کی دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ وہ اس بات پر نوٹس لیکر ہمیں تحفظ دلائیں تاکہ ان عطائی ڈاکٹروں کا خاتمہ کیا جاسکے
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题