جعلی اور بوگس کا ل کی وجہ سے کارکردگی پرمنفی اثرات مرتب ہونا فطری امر ہے
اوکاڑہ (یواین پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ شہریوں کو فوری امداد فراہم کرنا اور جرائم کی روک تھام میری اولین ترجیح ہے ،جعلی اور بوگس کا ل کی وجہ سے کارکردگی پرمنفی اثرات مرتب ہونا فطری امر ہے ایسی کالز کی وجہ سے وسائل اور وقت ضائع ہوتا ہے جس سے شہریوں کو نقصان ہوتا ہے 63فی صد سے زائد بوگس اور جعلی کالز کسی طور بھی معاشرہ کے مثبت امیج کو نمایاں نہیں کرتا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ماہ ستمبر میں پکار 15کی کارکردگی اجلا س میں کیا ۔انہوں نے معاشرہ کے تما م اسٹیک ہولڈر ز سے توقع کی ہے کہ وہ بوگس اور جعلی کالز کی روک تھام کے لئے اپنا کردار اداکریں پولیس کے پاس ایسے کالر کے خلاف قانونی کارروائی کا اختیار حاصل ہے تاہم سنگین نوعیت کی خلاف ورزی کی شکل میں مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے بتایا کہ ستمبر میں ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار15پر ضلع اوکاڑہ میں 52ہزار3سو47کالز موصول ہوئیں جن میں33ہزا ر3سو99کالز جعلی یا غےرمتعلقہ تھیں ۔جبکہ مختلف معلومات کے حصول کے لیے1ہزار7سو 79کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی درست شکایات کی حامل 3ہزار4سو20کالزپر کیسز بنائے گئے اور ڈس پیچ سنٹر پکار15اوکاڑہ نے فوری کارروا ئی کر تے ہوئے لوگوں کو امداد فراہم کی .جبکہ ٹریفک کے مختلف کیسز میں بھی لوگوں کو امداد فراہم کی گئی ۔ پنجاب سیف سٹی لاہور کی کاوشوں اور نظام کی بدولت اوکاڑہ میں ڈولفن فورس ,ٹریفک پولیس اور پولیس سٹیشنزکے رسپونس ٹائم میں بہتری آئی ہے۔ضلع اوکاڑہ کا رواں ماہ کا اوسط رسپانس ٹائم 8 منٹ رہاہے ۔جس میں وقت کے ساتھ مزید بہتری لائی جائے گی۔ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ شہریوں کو فوری امداد فراہم کرنا اور جرائم کی روک تھام میری اولین ترجیح ہے