اوکاڑہ(یواین پی )ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے افسران سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین کا کام ایمانداری سے کریں اور لوگوں کو بار بار چکر لگوانے سے گریز کریں ۔کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل اور مشکلات فوری طور پر حل کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل دار آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر ،اسسٹنٹ کمشنر سیدہ آمنہ مودودی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں میں مختلف محکموں سے متعلقہ عوامی مسائل ایک ہی جگہ پر حل ہو سکیں گے اور اور عوامی مشکلات کا فوری طور پر ازالہ ممکن ہوگا ۔