اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں، پاک فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے ایک اہم اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔اجلاس کے دوران اپوزیشن کے احتجاج اور جلسوں کیخلاف جوابی حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ ہے اور نہ ہی حکومت کو اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ ہے۔ قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے اور نواز شریف مودی سرکار کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں،۔ نواز شریف اور بھارت پاکستانی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔