کراچی: (یواین پی) کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ ضلع کورنگی، ضلع شرقی کے مختلف مقامات کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 15اکتوبر تک کورنگی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون ہوگا، کورنگی نمبر2، الفلاح سوسائٹی ،شادمان ٹاورملیر، درخشاں سوسائٹی ملیر میں بھی لاک ڈاون کا نفاذ ہوگااک ڈاون والے علاقوں میں 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، لاک ڈاون والے علاقوں مین نقل وحرکت پر اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولی رہیں گی۔ ضلع شرقی کے بھی 5مقامات پر 17اکتوبر تک لاک ڈاون نافذ کورنگی اور ضلع شرقی میںمزید برآں شہر قائد میں پہلا نجی بینک کورونا کیسز آنے کے بعد سیل کر دیا گای، ضلع جنوبی میں نجی بینک کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سیل کیا گیا، بینک میں پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔دریں اثناء روشنیوں کے شہر کہلانے والے کراچی کے مختلف اضلاع میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار سکولز بند کردیئے گئے، بند کرائے گئے چاروں تعلیمی ادارے ضلع جنوبی میں واقع ہیں۔اُدھر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 12تعلیمی اداروں کو وارننگ جاری کی گئی ہے، ضلع غربی میں ایک دکان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، شہر میں مجموعی طور پر سات شادی ہالز سیل کیے گئے، چوبیس گھنٹوں کے دوران 61 ریسٹورینٹس سیل کیے جا چکے ہیں۔ لاک ڈاون کا اطلاق آج سے ہوگا۔