اوکاڑہ (یواین پی ) تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور واردات کے دوران استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میںمتعدد موٹر سائیکل چوری کی واردتیںرپورٹ ہوئیں جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او تحصیل دیپالپور عابد حسین ظفر کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے اس ضمن میں ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعیدملک نے ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم ملک ارشد کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ا س ٹیم نے ڈی پی او آفس کے آئی ٹی ہال کی مدد سے ڈیٹا حاصل کیا اور مختلف زاویوں سے کام کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں کے سرغنہ غلام مصطفی عرف مستی کو گرفتار کرلیا جس کی نشاندہی پر اس کے ساتھیوں کو بھی پکڑ کر حوالات میں بند کردیا ملزمان سے ایک لاکھ اور بیس ہزار روپے مالیت کی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہیں جب کہ وارداتوں میں استعمال ہونا والا اسلحہ بھی پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے خصوصی ٹیم کو شاباش دی ۔