اوکاڑہ (یواین پی)اوکاڑہ کے نواح میں شدید لڑائی جھگڑے کی جھوٹی کال کرنے پر کالر کو گرفتار کرلیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق شہزاد مسیح ولد مشتا ق مسیح نے پکا ر 15پر کال کی کہ دھرمیوالا میں فریقین کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے جس سے خون خرابہ کا خدشہ ہے کسی بھی کی ہلاکت ہوسکتی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ چورستہ میاں خان ریحانہ کوکب نے پولیس نے نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی پولیس نے مبینہ جائے وقوعہ پر کالر سے رابطہ کیا تو وہاں پر کسی بھی نوعیت کی شدید لڑائی تو کجا کوئی معمولی جھگڑا بھی نہ ہو نا پایا گیا جس پر کالر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا