مریم نواز گزرے 15 روز میں بھارتی افراد سے مل چکی ہیں: شہباز گل کا دعویٰ

Published on October 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز گزرے 15 روز میں بھارتی افراد سے مل چکی ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور لیگی قائد کے بیٹے کی لندن میں بھارت سے آئے 3 لوگوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے، مریم نواز بھی گزرے 15 روز میں بھارتی افراد سے مل چکی ہیں۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے الفاظ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کہلوا رہی ہے، وقت آنے پرساری تفصیلات بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف مجرم ہیں ان کے عام شہری کی طرح حقوق نہیں، کریمنل کوجمہوری کہنا بھی جرم ہے۔ اس طرح کے لوگ اپنے آپ کوجمہوری کہتے ہیں۔ ان کو کوئی غدارنہیں کہہ رہا خود متحدہ بانی کی طرح تقریریں کررہے ہیں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہرطرف سے جواب ملنے پر نوازشریف کو انقلابی ہونے کا شوق پیدا ہوا، راناثنااللہ شہبازشریف گروپ کے آدمی ہیں، وہ بڑے میاں کے بیانیے کا وزن نہیں اٹھا سکتے۔ چودھری نثارمعتبرسیاست دان ہیں، وہ آگے بڑھ کرمحب وطن ورکرز کو اکٹھا کریں، چاہتے ہیں جمہوری اپوزیشن ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy