بورے والا (یواین پی)پیپلزپارٹی تحصیل بورےوالا کے صدر چوہدری کامران یوسف گھمن کی ہدایت پر سیکرٹری انفارمیشن صدیق بھلر نے پی پی کے عہدیداروں سے ملاقاتوں سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے گزشتہ روز پبلک سیکریٹریٹ میں پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما میڈم شہناز بھٹی پرویز مسیح سابقہ کونسلر چوھدری غلام حیدر جٹ چوھدری عبدالستار آرائیں میاں امین مقبول مسیح ظفر کھو کھر نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ان سے بورے والا میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر مشاورت کی۔ مقبول مسیح نے اقلیتی ونگ کی کارکردگی بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ میڈم شہناز نے خواتین ونگ کی کارکردگی بارے میں بتایا کہ وہ خواتین سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں اور بہت جلد تنظیم کے لئے خواتین کا کنونشن منعقد کروائیں گی جس میں ضلع قیادت کو مدعو کیا جائیگا سیکرٹری انفارمیشن صدیق بھر نے دونوں رہنماوں کی کاوشوں پر کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ھیں اور انشااللہ آپ کی کاوشوں سے بورے والا میں پارٹی کومضبوط منظم اور فعال بنانے میں مزید تقویت ملے گی انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی رپورٹ ضلعی عہدیداروں کو دیں گے