پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ

Published on March 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

\"1\"
اسلام آباد ۔۔۔ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک دفاع اور سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات بحرین کے وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن کمال بن احمد محمد کے ہمراہ جمعرات کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے دورہ پاکستان کو نہایت کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دورے کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے جن سے تجارت، معیشت، توانائی، غذائی تحفظ، افرادی قوت سمیت کئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہو گا۔ اس موقع پر بحرین کے وزیر ٹرانسپورٹیشن کمال بن احمد محمد نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اس وقت 6 ارب ڈالر کے قریب ہے، تجارتی حجم میں مزید اضافے کے لئے وسیع گنجائش موجود ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy