موٹر سائیکل سے گرنے پر نوجوان جان بحق،40 سالہ خاتون قتل

Published on October 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

نوشروفیروز (یواین پی )موٹر سائیکل سلپ ہونے سے نوجوان دیوار سے ٹکرا کر جانبحق نامعلوم افراد نے 40 سالہ خاتون کو بیدردی سے قتل کرکے فرار ہوگئے لاش کی شناخت نا ہوسکی تفصیلات کے مطابق بوزدار ننگریجہ روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے موقع پر موجود لوگ اسپتال لےجارہے تھے کہ زخمی نوجوان زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا نوجوان ایم خان عرف مٹھو گاو¿ں ولیداد لونڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ دوسری جانب محراب پور روہڑی کنال کے قریب منگریا روڈ پر پمپ اسٹیشن کے پاس نامعلوم افراد نے 40 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے جس کی اطلاع پر ہالانی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہالانی اسپتال منتقل کردیا ہے مقتولہ کو سر اور پیٹ میں گولیاں ماری گئی ہیں تاہم ابھی تک قتل ہونے والی عورت کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog