نیشنل کپ ٹی ٹونٹی سیکنڈ الیون: سندھ اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

Published on October 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

لاہور (یواین پی) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری نیشنل کپ ٹی ٹونٹی سیکنڈ الیون کے پانچویں روز سندھ اورسنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔پیرکے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں سندھ نے شاہنواز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ناردرن کو 6 رنزسے ہرادیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز ہی بناسکی۔شاہنواز نے 19 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تیمور سلطان 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سندھ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنزبنائے۔سیف اللہ بنگش اور رمیز عزیز 32،32 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ناردرن کے اطہر محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔مصدق احمد کے 43 اور عادل امین کے 39 رنز کے باوجود 175 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کیپوری ٹیم 166 رنز پر ہمت ہارگئی۔ زبیر خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیے۔وقاص مقصود نے 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سنٹر ل پنجاب نے محمد اخلاق کے 52 رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر174 رنز بنائے۔ محمد اخلاق نے 35 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سیایونٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری بنائی۔ٹاپ آرڈر بیٹسمین اب ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔کے پی کے محمد عمران اور ثمین گل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题