لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 25 اکتوبر کو اورنج ٹرین کو آپریشنل کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔ ٹریک کے نیچے بیوٹیفیکشن کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ پہلے ہی پنجاب کابینہ چالیس روپے طے کر چکی ہے۔ آپریشنل امور کو بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اورنج ٹرین کے حوالے سے متعدد اجلاسوں کی صدارت جبکہ مختلف امور بارے موقع پر بھی جا کر بریفنگ لے چکے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد اجلاسوں اور تیاریوں کے بعد اورنج ٹرین کے آپریشنل امور کو حتمی شکل دی گئی ہے۔