نیشنل ٹی 20 کپ: خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 29 رنز سے زیر کر لیا

Published on October 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

لاہور: (یواین پی) نیشنل ٹی 20 کپ کے 13 ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 29 رنز سے زیر کر لیا۔ فخر زمان مرد میدان قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 178 رنز بنائے، کے پی کے کی طرف سے فخر زمان نے 66، محمد رضوان 23، محمد حفیظ 17، شعیب ملک 27، آصف آفریدی20، افتخار احمد 14 سکور بنائے۔ احمد بشیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 149 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ کامران اکمل 47، عبد اللہ شفیق 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ آصف آفریدی، ارشد اقبال، جنید خان، وہاب ریاض نے دو دو شکار کیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme