پشاور (یواین پی) شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف مہم ملک کمزور کرنے کی سازش ہے، ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ ایف آر درج کرائے، اس مقدمے میں ریاست کا کوئی کردار نہیں، ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے، عدالت فیصلے کرنے میں خود مختار ہے، وزیراعظم عمران خان نے ایک ایک روپے کی منی ٹریل دی، دشمن قوتیں چاہتی ہیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کیا جائے، ملکی اداروں کو چیلنج کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، ہمارا سب کچھ پاکستان ہے، ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔