جھنگ (یواین پی ) سٹی ہسپتال جھنگ کے ایم ایس رحمان مقصود انسان کے روپ میں فرشتہ ہے مذکورہ ایم ایس مفاد پرست ڈاکٹروں جو ڈریکولا کا روپ دھار کر غریب مریضوں کا خون چوسنے میں مصروف ہیں کیلئے ننگی تلوار کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ غریب اور بے بس مریضوں جن کا خداوند کریم کے بغیر کوئی سہارا نہیں کیلئے سایہ شجر دار کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران یواین پی سے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایم ایس نے جب سے سٹی ہسپتال جھنگ کا چارج سنبھالا ہے اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے مذکورہ ایم ایس کے پیارو محبت حسن و اخلاق اور خصوصی دیکھ بھال کے نتیجہ میں غریب مریض قبل از وقت صحت یاب ہو کر رہ جاتے ہیں مذکورہ ایم ایس آج کے اس نفسا نفسی کے شکار معاشرے میں ایک قطب ستارے کی حیثیت رکھتا ہے کہ جس کی چمک سے مذکورہ ہسپتال جگمگا رہا ہے مذکورہ ایم ایس کا غریب مریضوں کے ساتھ انداز گفتگو کو دیکھ کر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پیارو محبت کے فرشتے مذکورہ ایم ایس کی زبان پر آئے روز اترتے ہیں انہوں نے کہا کہ درحقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ ایم ایس کا شمار اُن چند ایک ایم ایس میں ہوتا ہے جو اپنے فرائض و منصبی عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں مذکورہ ایم ایس کے اس اعلی اقدام کو مد نظر رکھتے ہوئے باقی ماندہ مذکورہ ہسپتال کے ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز و دیگر عملہ لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کر نے کے بجائے ایک مسیحا کا روپ دھار کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں جو کہ باقی ماندہ سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز و دیگر عملہ کیلئے مثل راہ ہے