مسافروں کے ساتھ زیاتیاں 

Published on October 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

مقصود انجم کمبوہ
بسوں اور ویگنوں کے کنڈکٹر وں اور ڈرائیوروں کی مسافروں کے ساتھ مبینہ زیاتیوں کے خلاف اخباروں میں آئے روز احتجاجی خبروں کی کثیر تعداد اشاعت سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پورے ملک میں ٹریفک پولیس آنکھیں بند کیے ہوئے ہے اور ان غنڈوں کو من مانیا کرنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ۔ اوور لوڈنگ ، تیز رفتاری ، ناجائز کرایوں کی وصولی پر معمولی جرمانے اور مُک مُکا کا عمل اِن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کافی ہے اس معمولی سزا سے کنڈکٹروں اور ان کے دیگر ساتھیوں کو مسافروں کے ساتھ مبینہ غلط رویہ اختیار کرنے کی سند حاصل ہوتی ہے ان کو بخوبی علم ہے کہ مسافر ناجائز کرایہ کی ادائیگی کو اپنی عزت نفس پر ترجیح دیتا ہے اس لیے ان بد کرداروں کے حوصلے بلند ہیں ان کی بدمعاشی کا یہ عالم ہے کہ مسافروں کی طلب کے باوجود کرایہ نامہ دکھاتے نہیں ہیں ، ان غنڈوں کا کھلا اعلان ہے کہ کوئی مسافر ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا چونکہ وہ منتھلیاں ادا کرتے ہیں ۔
یہ شکائتیں بھی عام پر ہیں کہ قانون سے آگہی رکھنے والے مسافر جب منظور شدہ کرایہ ادا کرنے پر تُل جاتے ہیں تو اس کو بس اڈے میں لے جا کر ٹرانسپورٹروں کے کرایہ کے غنڈے نہ صرف ذلیل و خوار کرتے ہیں بلکہ زدو کوب بھی کیا جاتا ہے جب وہ اس مبینہ چیرہ دستیوں کے خلاف کسی قریبی کے تھانے یا چوکی میں رپٹ درج کرانے جاتا ہے تو پولیس والے مسافر کی داد رسی کر نے کے بجائے ٹرانسپورٹر سے مُک مُکا کر کے مسافر کو درانے دھمکانے کی پالیسی اختیار کرتا ہے یہ بات میرے مشاہدے میں آتی ہے کہ کوٹ رادھا کشن سے رائیونڈ ، رائیونڈ سے کوٹ رادھا کشن، کوٹ رادھا کشن سے بھائی پھیرو ، بھائی پھیرو سے کوٹ رادھا کشن رائیونڈسے مانگا منڈی ، مانگا منڈی سے رائیونڈ ، رائیونڈ سے قصور ، قصور سے رائیونڈ ، بھائی پھیرو سے موڑ کھنڈہ ، موڑ کھنڈہ سے بھائی پھیروچلنے والی ویگنوں اور بسوں کے مالکان نے نہ صرف اپنی ٹرانسپورٹ پر سند یافتہ غنڈے کنڈکٹر ، ڈرائیور ہیلپر اور کلینر رکھے ہو ئے بلکہ بس اڈوں میں خوفناک شکلوں کے حامل بد معاش ٹائپ اڈہ مینجر بھی تعینات کیے کر رکھے ہیں جو شریف مسافروں کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں اور انہیں با اثر اور پڑ اسرار ہاتھوں کی پشت پناہی حاصل ہے یہ بات میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پولیس بھی ان اڈوں کی سر پرستی کر تی ہے۔
جہاں تک تحریری رپورٹوں اور شکائیتوں کا تعلق ہے تو یہ کوئی نئی بات نہیں روزانہ ایسی ہزاروں تحریری شکائتیں متعلقہ دفتروں کی رَدی کی ٹوکریوں میں پڑی ملیں گی بلکہ میں اس ضمن میں تو جہاں تک کہوں گا کہ مسافروں سے متعلقہ اہلکاروں اور افسروں کو حاصل ہونے والی تحریری شکائتیں اور رپورٹیں مُک مُکا کی واضح صورت پیدا کرتی ہیں یا پھر رپورٹیں اور شکائتیں با اختیار افسروں تک پہنچنے سے پہلے ہیرَدی کی ٹوکری میں کی زینت بن جاتی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes