نوشہروفیروز (یواین پی) واپڈا سیپکو کی متوقع نجکاری اور ملازم دشمن پالیسوں کیخلاف واپڈا ہائیڈرو یونین نے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت یونین چیئرمین علی نواز ملک سابقہ چیئرمین غلام عباس سولنگی جنتل سیکرٹری آفتاب کلہوڑو بڈل سولنگی جڑیل ڈیتھو یعقوب عالمانی غلام شبیر میرانی اور دیگر کررہے تھے ریلی کے شرکائ نے بڑے بڑے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سپکو کی نجکاری نامنظور ملازمین کا معاشی قتل نامنظور سمیت مختلف نعرے درج تھے اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اب سیپکو منافع بخش ادارہ بن گیا ہے تو اس کو نجی شعبہ میں دیکر ملازمین کے سر پر تلوار لٹکانے کا کیا جواز ہے نجی شعبہ دینے کا مطلب ملازمین کا استعصال کرنا ہے تاکہ ملازمین کو جبری ریٹائرڈ کرنا اور ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کو بھی 55 سال کرکے ملازمین کو گھر بھیجنا ہے وفاقی حکومت سپکو ملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے کیونکہ بجٹ ملازمین کی تنخواہیں تک نہیں بڑھائی گئیں ہم تمام ملازم دشمن پالیسوں کیخلاف احتجاج کرتے رہیں گے ملازمین کے جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر ہوگی۔