نوشہروفیروز( یواین پی )آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام کميونٹی ہال نوشہروفيرو ميں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس ميں مرکزی و صوبائی قيادت کے علاوہ سندھ بھر کے اضلاع سے پيراميڈيکل اسٹاف کے اراکين نے بڑی تعداد ميں شرکت کی۔ اس موقعے پر مرکزی صدر شرافت اللہ يوسفزئی، شاہد جہاں خٹک، ارشد خان، مالک شاہ، ملک منير، ملک يوسف، جمال شاہ، ممتاز علی جتوئی، صوبائی صدر خادم حسين مستوئی، چيئرمين اعجاز احمد کاکيپوٹو، ضلعی صدر محمد اشرف قريشی، محمد يونس وسن اور ديگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پيراميڈيکل کائونسل کے قيام سے پورے پاکستان کے پيراميڈکس کو يکساں حقوق حاصل ہوجائيں گے ليکن حکومت کی بے حسی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہيں۔ رہنماؤں نے سندھ کے پيراميڈکس ملازمين کے ٹائيم اسکيل، سروس اسٹکچر اور پروفيشنل الائونس ديرينہ مسائل ہيں جن کے حل کيلئے سرکار غير سنجيدہ کردار ادا کر رہی ہے رہنمائوں نے مزيد کہا کہ ملک کے اندر کورونا وائرس شدت اختيار کر رہی ہے اور ہمارے ہيلتھ ملازمين رسک پر ڈيوٹياں سرانجام دے رہے ہيں ليکن سندھ حکومت نے رسک الائونس کے خاتمے کا ليٹر جاری کرکے زخموں پر نمک چھڑکا ہے ہمارے کئی ملازمين کورونا ميں شہادت کا جام پی چکے ہيں پھر بھی حکومت سندھ نے ان شہداء کيلئے کوئی پيکيج نہيں ديا جو سب سے بڑا ظلم ہے اس ظلم کے خلاف گرينڈ ہيلتھ الائنس نے پير کو کراچی ميں ہنگامی اجلاس طلب کيا ہے جس ميں اپنے جائز مطالبات کے حق ميں حکومت کے خلاف تحريک چلانے پر غور کيا جائے گا آخر ميں حکومت کی بےحسی کے خلاف کميونٹی ہال سے پريس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعريبازی کی گئی اور مطالبہ کيا گيا کہ رسک الائونس فی الفور بحال کرکے ٹائيم اسکيل اور ديگر تسليم شدہ مطالبات حل کرکے بےچينی ختم کی جائے۔